توہین عدالت کی درخواست پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق سے جواب طلب

جمعرات 5 مئی 2016 12:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق سے جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار غلام رسول کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود مالکانہ حقوق دینے کے معاملے پر کارروائی نہیں کی گئی ۔

اس حوالے سے متعدد مرتبہ چیئرمین کو درخواستیں دی جاچکی ہیں لیکن فلیٹ کی الاٹمنٹ نہیں کی جا رہی ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفارق کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ فاضل عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے جواب طلب کرتے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :