فاروق ستار کے کوآرڈنیٹرآفتاب احمد کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی
آفتاب احمد کے جسم کے 40فیصد سے زائد حصے پرتشدد کے نشانات تھے، جسم کے مختلف حصوں پرخراشوں سمیت نیل کے نشانات پائے گئے
جمعرات 5 مئی 2016 18:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) رینجرزکی حراست میں انتقال کرجانے والے فاروق ستار کے کوآرڈینیٹرآفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکن اور فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی جس میں تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔
(جاری ہے)
مجسٹریٹ کلیم اﷲ کلہوڑ کی نگرانی میں جناح اسپتال میں آفتاب احمد کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آفتاب احمد کے جسم کے 40 فیصد سے زائد حصے پرتشدد کے نشانات تھے، جسم کے مختلف حصوں پرخراشوں سمیت نیل کے نشانات پائے گئے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد کے الٹے پاں کا ناخن بھی آدھا اکھڑا ہوا تھا، پیروں اور ہاتھوں میں رسیاں باندھنے کے بھی نشانات تھے جب کہ موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزیمن کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی جو 2 سے 3 روزمیں سامنے آئے گی جس کے لیے لاش کے کچھ نمونے حاصل کرلیے گئے تھے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی زیرحراست ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ تشدد اورزیرحراست ہلاکتوں کے خلاف ہیں اورآفتاب احمد کی موت بھی قابل مذمت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.