اگر ٹرمپ صدر بن جاتے ہیں تو امریکہ میں ان کا اور کینیلو کا یہ پہلا اور آخری مقابلہ ہو گا‘ باکسر عامر خان
میکسیکو کے باکسر سال کینیلو الواریس سے ہونیوالے مقابلے کیلئے اتنی طاقت نہیں کہ اپنے حریف کو کوئی خاص چوٹ پہنچا سکوں
جمعرات 5 مئی 2016 18:59
لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے تسلیم کیا ہے کہ سنیچر کے روز لاس ویگس میں میکسیکو کے باکسر سال کینیلو الواریس سے ہونے والے مقابلے میں ان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ اپنے حریف کو کوئی خاص چوٹ پہنچا سکیں لیکن اس کے باوجود ان کے پاس رفتار اور ایسے دا پیچ ہیں کہ وہ مقابلہ جیت سکتے ہیں،اگر ٹرمپ صدر بن جاتے ہیں تو امریکہ میں ان کا اور کینیلو کا یہ پہلا اور آخری مقابلہ ہو گا۔
29سالہ عامر خان نے اس مقابلے میں خود سے دو درجہ زیادہ وزنی باکسر الواریس کو چیلنج کیا ہے۔عامر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ میں کینیلو کو ماروں اور انھیں اس کا احساس تک نہ ہو لیکن مہارت ان پر فتح پا لے گی۔ میں ان کے سامنے کھڑے ہو کر انہیں آسانی سے ہٹ کرنے کا موقع نہیں دوں گا اور نہ ہی تبادلہ کرنا چاہوں گا۔(جاری ہے)
مجھے معلوم ہے کہ وہ ایک ہی مکے سے مجھے زخمی کر سکتے ہیں۔
تو مجھے یقینی بنانا ہے کہ مکے لگاتے وقت میرا توازن برقرار رہے۔ یہ سب 12راؤنڈ کے کھیل تک نظم و ضبط میں رہنے اور گیم پلان کے مطابق رہنے کا معاملہ ہے۔عامر کا کہنا تھا کہ ان کی فائٹ فلوئڈ میویدر یا مینی پیکیا کے ساتھ آسان ہوتی کیونکہ وہ ان کے برابر کے وزن کے ہیں، البتہ کینیلو ہم سے زیادہ مضبوط ہیں لیکن جو چیزیں میرے پاس ان سے بہتر ہیں، وہ ہیں رفتار اور دا پیچ۔عامر خان اپنے 25 سالہ مد مقابل الواریس سے جسمانی طور پر کافی کمزور اور کم وزن کے ہیں۔ الواریس ابھی تک صرف میویدر سے ہارے ہیں۔عامر کہتے ہیں کہ میرا جیتنا لازمی نہیں ہے لیکن امید ہے کہ جیت سکتا ہوں۔ پہلی بار مجھے کسی فائٹ کے لیے کمزور بتایا جا رہا ہے لیکن یہی چیز اس مقایلے کو دلچسپ بناتی ہے، میں بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہوں۔عامر خان نے رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایک پیغام چھوڑا ہے جو امریکہ میں مسلمانوں اور میکسیکو کے لوگوں کے داخلے کے مخالف ہیں۔عامر نے کہا کہ اگر ٹرمپ صدر بن جاتے ہیں تو امریکہ میں ان کا اور کینیلو کا یہ پہلا اور آخری مقابلہ ہو گا۔دو دفعہ لائٹ ویلٹر ویٹ عالمی چمپئن عامر خان نے نیویارک میں ہونے والے مقابلے میں اپنے مخالف الجیری کو شکست دی تھیلیکن میکیسیکو کے باکسر الواریس کا کہنا ہے کہ وہ بھی عامر خان جیسی مہارت رکھتے ہیں اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ آپ دیکھنا، میں طاقت سے ہٹ کر بھی کچھ چیزوں کا مظاہرہ کروں گا۔ میرے پاس بھی رفتار ہے، اور جو بھی کچھ ان کے پاس ہے میں اس کے لیے تیار ہوں۔ میرے اچھے برس تو ابھی آنے والے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.