مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے عدالت سے لیا گیا حکم امتناعی اپنی جگہ برقرار ہے،رحیم کاکڑ
عدالت نے جھوٹ بولنے پر رحیم آغا،عہدیداران رجسٹرار آف سوسائٹیز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں،مرکزی انجمن تاجران کے صدر کی پریس کانفرنس
جمعرات 5 مئی 2016 21:18
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے عدالت سے لیا گیا حکم امتناعی اپنی جگہ برقرار ہے عدالت نے جھوٹے بولنے پر رحیم آغا اورعہدیداران رجسٹرار آف سوسائٹیز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سید تاج آغا، حضرت اعلی اچکزئی ،یاسمین مینگل ،اﷲ داد ترین اور دیگر تاجروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان صوبے بھر کے تاجروں کی نمائندہ اور رجسٹرڈ تنظیم ہے تنظیم کے عہدیداروں نے تاجرؤں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چند نوسربازوں نے ہماری رجسٹرڈ شدہ تنظیم کے نام سے ایک تنظیم بنائی اور اخبارات میں اشتہارات دیکر یہ باور کرنے کی کوشش کی کہ انجمن تاجران کا میں صدر منتخب ہوگیا ہے مذکورہ گروہ کا سربراہ ہماری تنظیم کے سربراہ کا ہم نام ہے اوراس نے اپنی خودساختہ اور کاغذی تنظیم کیلئے ہماری ہی تنظیم کا نام استعمال کرنے کی کوشش کی ہم نے اس ٹولے کی جعل سازی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری رکتے ہوئے مذکورہ شخص کو انجمن تاجران بلوچستان کا نام استعمال کرنے سے روک دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.