لاہورہائیکورٹ ، وفاقی خاتون محتسب یاسمین عباسی کو توہین عدالت کیس گرفتار نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد سے آج تحریری وضاحت طلب
جمعرات 5 مئی 2016 22:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے وفاقی خاتون محتسب یاسمین عباسی کو توہین عدالت کیس گرفتار نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد سے آج تحریری وضاحت طلب کرلی۔
(جاری ہے)
مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ کی عدالت میں درخواست گزار محمد جاوید کی جانب سے بتایاگیاکہ عدالتی حکم کے باوجود بھی خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں وفاقی خاتون محتسب نے کاروائی نہیں روکی ، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی خاتون محتسب کو طلب کیا لیکن پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے وفاقی خاتون محتسب کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دے رکھا تھا۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگرسرکاری افسران نے عدالتی حکم پرعمل نہیں کرنا تو عدالتوں کو تالے لگادیتے ہیں ،عدالت کی بدقسمتی ہوگی اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا۔ اس موقع پر عدالتی معاون نے استدعاکی کہ عدالت اپنی ساکھ برقراررکھنے کے لیے قانونی راستہ اپنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.