کیڈکے لائبریرینز کا امریکی سفارتخانہ کے انفارمیشن ریسورس سینٹر (آئی آر سی)کا دورہ
جمعہ 6 مئی 2016 16:21
اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی وفاقی دارالحکومت کے انتظامی و ترقیاتی ڈویڑن (کیڈ)کے لائبریرینز نے امریکی سفارتخانہ کے انفارمیشن ریسورس سینٹر (آئی آر سی)کا دورہ کیا جس میں انھیں "میکر سپیسز" اور لائبریری کے شعبے میں نئی امریکی جدتوں اور رجحانات سے متعارف کروایا گیا۔اس دورے میں سی اے ڈی ڈی کے لگ بھگ 30 لائبریرینز شریک تھے جنہیں "میک کے میک کے" کی جدید کٹ کے ذریعے پھلوں کو ٹچ پیڈز میں تبدیل کرنے اور "لٹل بیٹس" کے ساتھ برقی سرکٹ بنانے کا موقع ملا۔
جمعہ کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کیڈ کے یہ لائبریرینز اولین افراد تھے جنہوں نے آئی آر سی کا نیا تھری ڈی پرنٹر استعمال کیا اور نئی ٹیکنالوجی کو آزمانے کے لئے ایک چھوٹی کی چین پرنٹ کی۔(جاری ہے)
یہ لائبریرینز ان سرگرمیوں اور ریاضی، سائنس اورعلم ارضیات کی کلاسوں میں تھری ڈی ماڈل تیار کرنے کے لئے ان کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے پْرجوش تھے۔
قونصلر برائے امور عامہ کرسٹینا ٹوملینسن نے اس پرگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیکنالوجیز ہم آج دیکھ رہے ہیں وہ ہر چیز کی تیاری کے طریقے میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کو تخلیقی کام کو فروغ دینے اور غیررسمی علم کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے کیڈ کے لائبریرینزکے ساتھ ان ٹیکنالوجیز کوشیئر کرنے پر خوشی ہے۔ انفارمیشن ریسورس آفیسر مارسی کیرل نے کہا کہ لائبریریاں اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے موزوں جگہیں ہیں کیونکہ یہ ایک سازگارماحول میں تخلیقی علم سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.