ٹام اینڈ جیری کارٹون مشرق وسطی میں تشدد کی بڑی وجہ :مصری حکام کا مضحکہ خیز دعوی
جمعہ 6 مئی 2016 16:51
قاہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی ۔2016ء ) مصری حکومت نے مشہور کارٹون ”ٹام اینڈ جیری “ پر دہشتگر دی کا الزام لگا کر اس پر مشرق وسطی میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
(جاری ہے)
مصر کی ریاستی انفارمیشن سروس کے سربراہ صالح عبدالصادق قاہرہ یونیورسٹی میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1940ء سے چلنے والے مشہور زمانہ ٹام اینڈ جیری کارٹون اور ویڈیو گیمز مشرق وسطی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی ب ڑی وجوہات میں سے ایک وجہ ہیں کیوں کہ مزاحیہ طریقے سے دکھایا گیا تشدد بھی معصوم بچوں کے ذہنوں پر انتہائی برا اثر ڈالتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل کے بچے گھنٹوں ایسی ویڈیو گیمز دیکھتے ہیں جن میں وہ مختلف کیرکٹرز کو مارتے ہیں اور اگر جوا ن ہوکر ان پر معاشرتی دباؤ آجائے تو وہ بڑی آسانی سے تشددکا راستہ اپنا سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ مصر کے موجودہ حکمران عبدالفتاح السیسی نے 2013ء میں اخوان المسلمون کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتداد پر قبضہ کرنے کے بعد ملک میں آزادی اظہار رائے پر کڑی پابندی لگا رکھی ہے اور ایک اعلی مصری حکام کا ایک کارٹون کے بارے میں ایسا بیان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی معلوم ہوتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.