پاکستان ہندوکونسل سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی تشویش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی
سندھ حکومت کے پیش کردہ اعدادو شمار کو درست تصور کیا جائے تو مطلب ہے تھر کے بدحال عوام کے پاس کم از کم 6ماہ کیلئے خوراک کا وافر ذخیرہ موجود ہونا چاہئے،رکن قومی اسمبلی کی سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق ،صحافیوں کو دورہِ تھر کی دعوت
جمعہ 6 مئی 2016 20:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست ِ اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے ان میڈیا اطلاعات کی پرزور الفاظ میں تائید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے حالیہ اجلاس کے دوران ممبران تھر کے عوام کی حالت زار کا ذمہ دار کرپشن اور امدادی فنڈز میں خردبردسمجھتے ہیں، سینیٹ کمیٹی ممبران نے اس امر پر سخت تعجب کا اظہار کیا تھا کہ سندھ حکومت کے افسران کی تھر کیلئے پیش کردہ امدادی رپورٹ میں تھر کے نام پر خاصی بڑی رقوم خرچ کی گئی ہیں لیکن عملی طور پر تھر کے عوام کی بدحالی دور کرنے فنڈز کے شفاف استعمال کا کوئی ثبوت نہیں۔
قومی اسمبلی میں تھر کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان ہندوکونسل عرصہ دراز سے تھرکے عوام کی خوشحالی اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آواز بلند کرتی آئی ہے اور مختلف مواقعوں پر تھر کو لاقانونیت اور کرپشن کا گڑھ بنائے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے تھر اور عمرکوٹ میں غنڈہ گردی اور بے یقینی کے بڑھاوے کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت فقیرشیر محمد ایم این اے ،مہیش کمار ملانی ایم پی اے سمیت دیگر کو ٹھہراتے ہوئے سند ھ حکومت کی چشم پوشی کو افسوسناک قرار دیا، ڈاکٹر رمیش کمار نے تھرپارکر سے ایم این اے فقیر شیر محمد بلالانی اور نوابشاہ سے ایم این اے سید غلام مصطفی شاہ ، سردار نواب خان چانڈیو و دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تھر میں نایاب نسل کے ہرنوں کے شکار پر بھی سخت افسوس کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے سینٹ کمیٹی اجلاس کے دوران ایک ممبر کے ریمارکس سے متفق ہوتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ حکومت کے پیش کردہ اعدادو شمار کو درست تصور کرلیا جائے تو اسکا مطلب ہے کہ تھر کے بدحال عوام کے پاس کم از کم چھ ماہ کیلئے خوراک کا وافر ذخیرہ موجود ہونا چاہئے، ڈاکٹر رمیش کمار نے وزیراعظم پاکستان سے استدعا کی کہ وہ سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی تشویش پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات صادر کریں۔ پاکستان ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے سینٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے ممبران اور صحافیوں کو تھر میں بسنے والوں کی حالتِ زار کا جائزہ لینے کیلئے انہیں دورہِ تھر کی دعوت دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.