نیر بخاری پر مقدمہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ملک میں دو قانون ہیں، سینیٹر سعید غنی
جمعہ 6 مئی 2016 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری سے ایک سادہ لباس شخص کے توہین آمیز سلوک پر تحقیقات کرانے کی بجائے سابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف ایف آئی آر داخل کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس ملک میں دو قانون ہیں۔
ایک قانون پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ہے اور دوسرا قانون پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین کے لئے ہے اور پیپلزپارٹی کے مخالفین قانون سے بالاتر ہیں۔(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک وفاقی وزیر کا والد پنجاب کے وزیر پر قتل جیسے سنگین الزامات عائد کر رہا ہے جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ابھی تک انصاف کے طلبگار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سید نیر حسین بخاری کے خلاف فوری گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ وفاقی حکومت نے یہ واقعہ خود کروایا ورنہ سید نیر حسین بخاری کو کون نہیں جانتا، وہ وکیل بھی ہیں اور بار کے عہدیدار بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ ایک سادہ لباس میں ملبوس شخص نے یہ حرکت کس کے ایماء پر کی تھی۔۔۔۔طارقمزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.