گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ بڑھنے کے باعث یو پی ایس اور بیٹریوں کی مانگ بڑھ گئی

ہفتہ 7 مئی 2016 16:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء ) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ بڑھنے کے باعث یو پی ایس اور بیٹریوں کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔ دکانداروں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے جبکہ صارفین نے کہا ہے کہ یو پی ایس اور بیٹریز مہنگے ہونے کے باوجود ان کا معیار انتہائی خراب ہو گیا ہے ۔ مارکیٹ سروے کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے اور لوڈشیڈنگ بڑھنے کے باعث دکانداروں نے یو پی ایس اور بیٹریو کی قیمت میں 2 سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ زیادہ رقم خرچ کرنیکے باوجود یو پی ایس اور بیٹریز کا معیار بہت ہلکاہے ۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ بیٹریاں معیاری ہیں لیکن غیر یو پی ایس بیٹری کی مدت کم کر دیتا ہے ۔یو پی ایس بنانے والے کاریگرو کا دعویٰ ہے کہ وہ عالمی معیار کے مطابق یو پی ایس تیار کرتے ہیں ۔ وولٹیج میں کمی بیشی بیٹری کو خراب کرتی ہے ۔ انرجی ماہرین کے مطابق صارفین کا شکوہ درست ہے ۔ دونوں اشیا ء کی قیمت اور معیار پر کسی ادارے کا کنٹرول نہیں ہے ۔ لوگ حکومتی نااہلی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اضافی رقم خرچ کرنے پر مجبور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :