راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
ہفتہ 7 مئی 2016 17:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں لاہور کے سابقہ صدور حاجی عزیز الرحمن چن، ثمینہ خالد گھرکی اور اسلم گل نے شرکت کی۔ یہ اجلاس اس سلسلے کی ایک کڑی تھی جس میں کمیٹی مختلف لوگوں سے مل کر پارٹی کے احیاء کے لئے تجاویز لے گی۔
تینوں سابقہ صدور نے زور دے کر کہا کہ لاہور ہی سیاست کا رخ متعین کرتا ہے اس لئے کمیٹی کو لاہو رپر خصوصی توجہ دینی چاہیے انہوں نے پارٹی کے اندر گروپنگ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے ذیلی ونگوں کے صدور کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں کمیٹی ممبران اور ذیلی ونگوں کے صدور نے شرکت کی کمیٹی ممبران نے ان لوگوں کا پارٹی کی خاطر بے پناہ صعوبتیں کو برداشت کرنے اور خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ جدوجہد سے پارٹی کو بنیادی اساس کی طرف لوٹایا جائے گا اور پارٹی کے نظریاتی تصور کو بحال کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.