تمام محکمے لاروا اور ڈینگی کنٹرول کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ‘ راجہ اشفاق سرور
ڈینگی ہاٹ سپاٹس پر کڑی نظر رکھی جائے ،ڈینگی کیس رسپانس میں کوئی تاخیر نہ کی جا ئے‘ صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل
ہفتہ 7 مئی 2016 19:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ تمام محکمے لاروا اور ڈینگی کنٹرول کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، انہوں نے انسداد ڈینگی اقدمات پر کاروائی مطلوبہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر محکمہ خوراک ، محکمہ اوقاف اور محکمہ زراعت کو مقررہ ایس او پیز کے مطابق کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت شدید نقصان کا باعث بن سکتی ہے اور موسم گرما کے دوران ڈینگی وبائی شکل اختیار کر سکتا ہے ، اس لئے تمام سرکاری محکمے اور ادارے اپنے فرائض میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
یہ ہدایات انہو ں نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے پندرہ روزہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل ، رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل ، اراکین پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ، زیب النساء اعوان ، لبنی ریحان۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی پرویز خان ، سردار ممتاز ، شوکت جنجوعہ ،ضیا ء اﷲ شاہ،حافظ عثمان ، راحت مسعود قدوسی ، مرزا منصور بیگ ،راجہ عتیق سرور اور سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد صابر نے محکمہ صحت اور دیگر ادارو ں کی طرف سے راولپنڈی میں ڈینگی لاروا سرویلنس کے بارے میں اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس پر کڑی نظر رکھی جائے اور ڈینگی کیس رسپانس میں کوئی تاخیر نہ کی جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہو وہاں منتخب عوامی نمائندوں کا تعاون حاصل کر کے ڈینگی کے بارے میں عوامی سطح پر شعوری بیداری کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے تھرڈ پارٹی کے طور پر متعلقہ محکمے اپنی کاروائی موثر انداز میں جاری رکھیں تاکہ خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی ہو سکے۔ کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے کہا کہ ان ڈور سرویلنس کے علاوہ آوٹ ڈور سرویلنس کے بارے میں مکمل اعداد و شمار مرتب کیے جائیں اور قبرستانوں ، کباڑ خانوں ، پارکس ، زیر تعمیر عمارات ، تہہ خانوں ،خالی پلاٹس اور اسی نوعیت کے دیگر مقامات پر لاروا کی موجودگی پر ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اجلاس کے دوران ای ڈی اور انوائرنمنٹ نے چاہ سلطان کے علاقے میں ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لیئے کی گئی کاروائی کے بارے میں بتایا جن کی کارکردگی کو سراہا گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.