مانسہرہ میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس عوام کا اتحاد و اتفاق کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور
پیر 9 مئی 2016 13:10
مانسہرہ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس عوام کا اتحاد و اتفاق کا منہ بولتا ثبوت ہے، منتخب نمائندوں سے عوام کی توقعات ہیں،اگر ہر گھر تبدیلی کا خواب پورا کرنا ہے توا ن نمائندوں کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہو گا اوربلدیاتی نمائندوں کے ترقیاتی فنڈز اور اعزازیہ کو بڑھانا ہو گا۔
وہ گذشتہ روز ڈاڈر کے مقام پر بلدیاتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرانہوں نے سرن کونش کیلئے مزید 4کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلا ن کیا۔(جاری ہے)
تقریب سے ضلع ناظم سردا ر سید غلام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، ہمیں اخوت اور بھائی چارے سے حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی صالح محمد خان نے سردار محمد یوسف کے ہاتھ مضبوط کرنے کے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا کہ جھوٹ، تعصب اور نفرت کی سیاست سے عوام آگاہ ہو چکے ہیں، ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والے گویا عوام کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
تقریب سے ناظم شاخان اور دیگر ضلعی و تحصیل یونین ناظمین نے بھی خطاب کیا اورضلع بھر میں بلدیاتی کنونشن جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.