تحریک انصاف کے جلسے کو میوزک کا تڑکا لگانیوالے ڈی جے ولی سنز کو پشاور پہنچنے پر 300کا تڑکا لگ گیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وارڈن نے چالان تھما دیا

پیر 9 مئی 2016 16:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے جلسے کو میوزک کا تڑکا لگانے والے ڈی جے ولی سنز کو پشاور پہنچنے پر 300کا تڑکا لگ گیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وارڈن نے چالان تھما دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو تحریک انصاف کے نئے ڈی جے ولی سنز جب جلسے کیلئے پشاور پہنچے تو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے انکاچالان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی جے کی جانب سے اپنی شناخت کرائی گئی لیکن ٹریفک اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور 300کا چالان تھما دیا۔جس کی ادائیگی کے بعد ہی ان کو خلاصی ملی۔ ڈی جے نے پولیس اہلکاروں کو اپنی شناخت بھی کروائی اور بتایا کہ میں عمران خان کے جلسے کیلئے آیا ہوں، خیبرپختونخوا میں مہمان ہوں مجھے معاف کر دیں، جس پر پولیس اہلکاروں نے جواب دیا کہ آپ چاہے عمران خان کے مہمان ہوں یا کے پی کے حکومت کے قانون سب کیلئے برابر ہے۔