سی ٹی او کامختلف علاقوں کا دورہ ،غیر حاضر2وارڈنز نوکری سے برطرف،2معطل ،5شوکاز6کو نقد انعام
پیر 9 مئی 2016 16:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اورانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے شادمان،ڈیفنس،مین مارکیٹ،وحدت روڈ،نیاز بیگ،ماڈل ٹاؤن اورٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔انہوں نے بغیر اطلاع طویل غیر حاضرہونے والے 2وارڈنز کو نوکری سے برطرف کردیا،ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر 2وارڈنز کو معطل ،5کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے جبکہ اچھی ڈیوٹی کرنے ، شہریوں کی بروقت مدد کرنے پر6وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔(جاری ہے)
چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے شادمان،ڈیفنس،مین مارکیٹ،وحدت روڈ،نیاز بیگ،ماڈل ٹاؤن اورٹاؤن شپ کا وزٹ کیا۔
انہوں نے طویل غیر حاضری کی بناء پر ٹریفک وارڈنز اظہر اور شکیل کو نوکری سے برخاست کردیا، فرائض میں غفلت کوتاہی کے مرتکب ٹریفک سیکٹر شادمان کے شاہداور ماڈل ٹاؤن کے وارڈن کاشف کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ،ٹریفک وارڈنز عرفان ،عبدالقادر،ذیشان ،ریاض اور تبسم کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے جبکہ محنت ،لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرنے پر6وارڈنز کو ایک ایک ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلا ن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.