اردو لغت کو جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے،عرفان صدیقی
اردو لغت بورڈ اور قائد اعظم اکادمی کے سربراہوں کا تقرر ایک ماہ میں کر دیا جائے گا۔مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ
پیر 9 مئی 2016 20:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اردو لغت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے اسے جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق مرتب کیا جا رہا ہے، اس پروجیکٹ کے تحت بچوں کی تعلیم کے لئے 5 ہزار سے زائد الفاظ پر مشتمل لغت، آواز کے ساتھ اردو لغت اور تمام جلدوں کو یکجا کر کے دو لاکھ 60 ہزار الفاظ پر مشتمل دوجلدیں مرتب کی جا رہی ہیں، اردو لغت بورڈ اور قائد اعظم اکادمی کے سربراہوں کا تقرر ایک ماہ میں کر دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اردو لغت بورڈ، قائد اعظم اکادمی، مزار قائد اور شہر کتاب کے پراجیکٹ کے حوالے سے کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیکریٹری قومی ورثہ محسن حقانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اردو لغت بورڈ اور قائد اعظم اکادمی کے سربراہوں کا تقرر ایک ماہ میں کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی شہر قائد اور منی پاکستان ہے اسے پرامن رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس شہر کی اہمیت کے پیش نظر یہاں ایسے پراجیکٹ شروع کئے جا رہے ہیں جن سے اس شہر کی اہمیت اجاگر ہو اور شہریوں کو ایک پرامن ماحول میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سستی اور معیاری کتابوں کی فراہمی کے لئے ’’ شہر کتاب ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں ہر عمر کے افراد کے لئے تعلیمی و تفریح اور ادبی سہولتیں میسر ہونگیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماڈرن آئی ٹی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ساؤنڈ کے ساتھ اردو لغت ترتیب دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو الفاظ کے صحیح تلفظ اور معنی کا پتہ چل سکے۔ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائد اعظم اکادمی جس میں کافی عرصے سے کام نہیں ہو رہا تھا اس کے لئے ہم کافی ادیبوں، دانشوروں، علمی و ادبی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں ان کی رائے سے ہی قائد اعظم اکادمی اور اردو لغت بورڈ کے سربراہوں کا تقرر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے مزار کی تزئین و آرائش کے لئے بھی کام کر رہے ہیں اور اگست 2016ء میں چین کی جانب سے دیا جانے والا 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا فانوس مزار میں نصب کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.