قومی اسمبلی ، متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم کی اجلاس میں عدم شرکت اورپانامہ لیکس بارے وضاحت نہ دینے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ، وزیراعظم کی ایوان آمد تک بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان ، وزراء کے منانے کے باوجود اپوزیشن ارکان واپس نہ آئے،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اعلان
روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا،ملک میں پانامہ لیکس پر آگ لگی ہو ئی ہے اور وزیراعظم ایوان میں موجود نہیں، اپوزیشن کی کوشش ہے کہ ملک میں انتشار اور افراتفری نہ پھیلے، آپس کی لڑائی کا فائدہ کوئی دوسرا اٹھا سکتاہے، اپوزیشن کے ٹی آر اوز کا مقصد وزیراعظم کو نشانہ بننا نہیں ، اپوزیشن کے ٹی او آرز سب جماعتوں پر لاگو ہوتے ہیں،کسی کے بھائی یا رشتہ دار کا نام بھی آیا ہے تو وہ ایوان میں آکر جواب دے،مسئلے کو جتنا پھیلائیں گے اس سے ہماری اتنی جگ ہنسائی ہوگی ، بڑی قربانیوں کے باوجود کہیں جمہوریت کو نظر نہ لگ جائے،اپوزیشن کا مسئلہ تب حل ہوگا جب وزیراعظم ایوان میں آکر پارلیمنٹ سے عوام کو اعتماد میں نہیں لیں گے ، وزیراعظم ایوان میں نہیں آئیں گے تو عوام سمجھے گی کہکوئی گڑبڑ ہے،وزیراعظم کو ایوان میں آنا ہی ہوگا ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں خورشید شاہ ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کانکتہ اعتراض پر اظہار خیال
پیر 9 مئی 2016 22:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) قومی اسمبلی میں پیر کو متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان میں آکر پانامہ لیکس بارے وضاحت نہ کر نے پر ایوان سے واک آؤٹ،سپیکر کی ہدات پر وزراء کے منانے کے باوجود اپوزیشن ارکان اجلاس کے اختتام تک ایوان میں واپس نہ آئے،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ جب تک وزیر اعظم پانامہ لیکس بارے اپنی وضاحت پیش نہیں کر تے تب تک اپوزیشن ایوان کی کارروائی میں شرکت نہیں کرے گی۔
متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا،ملک میں پانامہ لیکس پر آگ لگی ہو ئی ہے اور وزیراعظم ایوان میں موجود نہیں، اپوزیشن نے کوشش کی کہ ملک میں انتشار اور افراتفری نہ پھیلے ،ایسا نہ ہو کہ ہماری لڑائی کا فائدہ کوئی اور اٹھا لے، ملک میں بات کرنے کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے، اپوزیشن کے ٹی آر اوز کا مقصد وزیراعظم کو نشانہ بننا نہیں ، اپوزیشن کے ٹی او آرز سب جماعتوں پر لاگو ہوتے ہیں،کسی کے بھائی یا رشتہ دار کا نام بھی آیا ہے تو وہ ایوان میں آکر جواب دے،اس مسلے کو ہم جتنا پھیلائیں گے اس سے ہماری اتنی ہی جگ ہنسائی ہوگی،پیپلز پارٹی کے 2لیڈر جمہوریت کو بچاتے بچاتے شہید ہوگئے، اتنی بڑی قربانیوں کے باوجود کہیں جمہوریت کو نظر نہ لگ جائے،اپوزیشن کا مسئلہ تب حل ہوگا جب وزیراعظم ایوان میں آکر پارلیمنٹ سے عوام کو اعتماد میں نہیں لیں گے، پانامالیکس پر حکومتی موقف سے عوام تذبزب کا شکار ہے جو ہمارے نظام کے لئے خطرناک ہے جس سے سسٹم کو کوئی آنچ نہ آجائے، اپوزیشن دہشت گرد نہیں ہے،گناہ گار ہوسکتے ہیں مگردہشت گرد نہیں، وزیراعظم ایوان میں نہیں آئیں گے تو عوام سمجھیں گے کہ کوئی گڑبڑ ہے،وزیراعظم کو ایوان میں آنا ہی ہوگا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.