کوئٹہ ، 47 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ کی شاندار اور پروقار افتتاحی تقریب
پیر 9 مئی 2016 22:26
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء ) موسیٰ سٹیڈیم کوئٹہ کینٹ میں 47 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ کی شاندار اور پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، پاکستان اتھلیٹکس کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی، وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ ،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سول اور فوجی حکام اور سکول و کالج کے طلباء و طالبات بھی شامل تھے۔
تقریب میں بچوں کی جانب سے پائپ بینڈ اور ہزارہ پارکو کلب کی جانب سے جمناسٹک کا عالی شان مظاہرہ پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس چیمپیئن شپ کے بلوچستان میں انعقاد کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مردوں اور خواتین کے 4x100 میٹر ریلے کی سیمی فائنل بھی شامل ہوئے۔ یہ چیمپئن شپ 11 مئی تک جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو،ویڈیو وائرل
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.