کرپشن کی روک تھام سے لوکل گورنمنٹ ادارو ں کی ترقیاتی سکیمیں مالی سال کے اختتام سے قبل مکمل ہورہی ہیں،آصف اللہ خان

پیر 9 مئی 2016 23:03

گلگت ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے عملی اقدات کیوجہ سے تاریخ میں پہلی دفعہ لوکل گورنمنٹ ادارو ں کے 25کروڑ کی لاگت کے ترقیاتی سکیمیں مالی سال 2015-16کے اختتام سے قبل مکمل ہورہی ہیں ،جس میں ایری گیشن ،کمیونیکیشن ،سوئیل کنزرویشن،ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ،وومن ڈیوپلمنٹ سپورٹس اینڈ کلچرل اور دیگر ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کل 1103 لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں،جن میں مالی سال 2014-15 اور مالی سال 2015-16کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ آپریشنل ایڈمنسٹریٹیو لیول کے 9 ترقیاتی منصوبے اسکے علاوہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ایریگیش کے 324 منصوبوں پر کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور کمیونیکیشن کے 139ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جبکہ سوئیل کنزر ویشن کے 156منصوبے تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے راہنمائی اور ہدایات پہ ان نامکمل منصوبوں کو مکمل کرانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیکر براہ راست خود ان منصوبوں کی نگرانی کی اور ماہانہ بنیادوں پر اضلاع کا دورہ کیا ، خود بلدیاتی سکیمیں مانیٹر کیں اور تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائیریکٹرز ، ضلعی اور میو نسپل ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں رپورٹس لیتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی صورت میں ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل میں کوتاہی بھرتی گئی توذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں ہیلتھ اور سنٹیشن کیلئے 221فزیکل اینڈ پلاننگ کیلئے 102ترقیاتی منصوبوں پہ لوکل گورنمنٹ کام کر رہی ہے اور سب سے زیادہ لوکل گورنمنٹ ترقیاتی منصوبے ضلع غذر کے پسماندہ علاقوں میں کیا جارہا ہے، اس کے علاہ گلگت سمیت، دیامر، گھانچہ اور نگرودیگر اضلاع میں بلدیاتی ادارے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے ہدایت پر ان تمام اضلاع میں خواتین کے سماجی ترقی ہنر مند سینٹروں کے15 اور کلچرل کے فروغ کیلئے 5منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے تکمیل سے پورے صوبے میں دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال میں لوکل گونمنٹ ادارے اس سے بڑھ کراپنی کارکردگی دکھائیں گے

متعلقہ عنوان :