علی حیدر گیلانی کی صحت بہتر ہے ‘ جلدگیلانی خاندان سے ملوادیا جائیگا ‘افغان سفیر
منگل 10 مئی 2016 16:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) افغان سفیر زاخیل وال نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی صحت بہتر ہے ‘ جلدگیلانی خاندان سے ملوادیا جائیگا ۔پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے ذریعے پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو 3 سال بعد القاعدہ سے منسلک ایک گروپ کے قبضے سے بازیاب کروایا گیا۔
عمر زاخیلوال کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی صحت بہتر ہے اور انھیں جلد ان کے خاندان سے ملوا دیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میں نے یوسف رضا گیانی کو فون کرکے انھیں اس حوالے سے خوش خبری دی تھی وہ صدر اشرف غنی کے بہت مشکور تھے جنھوں نے ان کے بیٹے کی محفوظ بازیابی کے حوالے سے اقدامات کیے۔(جاری ہے)
افغان سفیر کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے افغان سیکیورٹی فورسز کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کے خاندان کے لیے ایک ڈراوٴنے ڈرامے کا خوشگوار اختتام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ مختلف علاقوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔یوسف رضا گیلانی کو بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سمیت کئی رہنماوٴں کی جانب سے تہنیتی پیغامات اور مبارک باد دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.