حکومت آئندہ بجٹ میں مفلوک الحال عوام کو ہر صورت ریلیف دے‘ذکراﷲ مجاہد
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو ادھ موا کر کے رکھ دیا ہے‘ امیرجماعت اسلامی لاہور
منگل 10 مئی 2016 20:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں مفلوک الحال عوام کو ہر صورت ریلیف دے، حکومت کی طرف سے ماضی میں پیش کردہ بجٹ عوام دوست ہونے کی بجائے کاروباری اور مراعات یافتہ طبقوں کو نوازنے کا ذریعہ بنتے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی لاہور کی مالیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ملک شاہد اسلم ، انجینئر اخلاق احمد ، سیکرٹری جنرل محمد عمیر خان ، حاجی ریاض الحسن ، صوفی محمد اکرم اور عبدالعزیز عابد نے شرکت کی۔ ذکراﷲ مجاہد نے کہا کہ حکومت قرضہ گیری ، اور غیروں کے سامنے کاسہ لے کر کھڑے ہونے سے اجتناب کرے اس ضمن میں ارباب اقتدار کو ملکی خزانوں سے لوٹی گئی قومی دولت واپس لانے اور اس حوالے سے مؤثر اورٹھوس بنیادوں پر قانون سازی کر کے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی فکر کرنی چاہیئے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.