چین نے آف شور این جی اوز کی فہرست جاری کر دی

منگل 10 مئی 2016 21:47

چین نے آف شور این جی اوز کی فہرست جاری کر دی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) چین نے چینی شہریوں کی جانب سے رجسٹرڈ کروائی جانے والی 100آف شور غیر سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی ۔چین کی وزارت عوامی معاملات کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی قوانین کے مطابق ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کو مقامی طور پر رجسٹر ہونا لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

100آف شور این جی اوز چینی شہریوں کی جانب سے دیگر ممالک کی رجسٹرڈ کروائی گئیں ۔

اس سے قبل چین میں کام کرنے والے صنعتی اداروں ،واٹر پروف ایسوسی ایشن اور چین کے ماحولیاتی تربیتی مراکز جو کہ دیگر ممالک میں رجسٹرڈ ہیں ان کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی ۔دیگر ممالک میں رجسٹر ہونے والی این جی اوز کے حوالے سے عوام وزارت کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :