آرپی او راولپنڈی کی 43کامن بیچ کے زیر تربیت اے ایس پیزکے ساتھ میٹنگ

منگل 10 مئی 2016 22:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء)ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے منگل کے روز 43کامن بیچ کے زیر تربیت اے ایس پیزکے ساتھ میٹنگ کی جو ضلع اٹک اور چکوال میں بطور یو-ٹی تعینات ہوئے ہیں اس موقع پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت اٹک اور ڈی پی او چکوال مینر مسعود مارتھ چکوال بھی موجود تھے آر پی او نے زیر تربیت اے ایس پیزسے کہا کہ پولیس کی نوکری بڑی باعزت نوکری ہے یہ ملازمت کے ساتھ عبادت بھی ہے آپ محنت ،لگن ،دیانتداری اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم کی سر کوبی کے لئے اپنا مو ثر کردار ادا کریں اورانصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے انسداد کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔