ٹی ڈی سی پی نے سخی سرور ریزارٹ کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کردیئے

منگل 10 مئی 2016 23:00

ملتان۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)ہیڈآ ٓفس نے سخی سرور ریزارٹ کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں جس کے بعد اس ریزارٹ کو ٹھیکیدار کے حوالے کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

چاربڑے ہالز،پارکنگ ایریا،سٹور،باتھ رومز اورریسٹورنٹ پرمشتمل اس ریزارٹ کی تعمیر کچھ عرصہ قبل ہی مکمل ہوئی تھی تاہم شدید بارشوں کی وجہ سے اس کی 440فٹ بیرونی لوہے کی گرل اورایک ہال سیلنگ گرگئی تھی۔گزشتہ ماہ سخی سرور ریزارٹ 30ہزار ماہانہ پر لیزآؤٹ کردیاگیا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد اسے ٹھیکیدار کے حوالے کیاجائے گا۔