نامعلوم افراد نے 14سالہ لڑکے کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا، حالت تشویشناک

منگل 10 مئی 2016 23:00

چشتیاں۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء ) نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر حمام پر کام کرنیوالے14سالہ لڑکے وارث علی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقہ چک 42تھری آر کے قریب نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمام پر کام کرنیوالے14سالہ لڑکے وارث علی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا اور فرار ہو گئے، وارث علی کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوادیا گیاہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے، تھانہ صدر ہارون آباد کے اے ایس آئی منیر احمد اور بچے کے چچامحمد احسان کے مطابق وارث علی پٹرول لے کر جا رہاتھا کہ راستے میں سیم نالے کے قریب نا معلوم افرادنے درندگی کا مظاہرہ کرتے پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی ، اس موقع پردیہاتیوں نے پولیس کو اطلاع دی ،بعدازاں زخمی وارث علی کو تحصیل ہسپتال چشتیاں لایا گیا جہاں برن یونٹ نہیں ہونے کی وجہ سے اسے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوا دیا گیاہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق وارث علی کا 80فیصد جسم جل چکا ہے جس کی جان بچانے کی کوشش جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :