وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ‘دو طرفہ تعاون پر بات چیت

بدھ 11 مئی 2016 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں پاک ‘برطانیہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں وزیرداخلہ کے دورئہ برطانیہ کے دوران اٹھائے گئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سیکیورٹی، ہیومن ٹریفکنگ، منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون پر غور کیا گیا ۔