اقوام متحدہ نے روس کی جیش الاسلام اور احرار الشام کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی

بدھ 11 مئی 2016 15:26

اقوام متحدہ نے روس کی جیش الاسلام اور احرار الشام کو دہشت گرد قرار دینے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی جانب سے جیش الاسلام اور احرار الشام نامی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسلامتی کونسل نے روس کی جانب سے جیش الاسلام اور احرار الشام نامی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

سیکیورٹی کونسل میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور یوکرین نے روسی نقطہ نظر کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

ایک سفارتی ذریعے کے مطابق متذکرہ تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا جنیوا مذاکرات پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ شام کے بحران کا حل تلاش کرنے کے لئے جنیوا میں مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں۔ ان مذاکرات میں جیش الاسلام بھی شریک ہے۔یاد رہے جیش الاسلام کے رہنما محمد علوش مذاکرات سپریم کمیٹی کے اعلی عہدیدار ہیں۔

یہ بات بھی اپنی جگہ قابل غور ہے کہ جیش الاسلام کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق فیصلہ اور اس پر پابندیاں لگانے کے لئے سیکیورٹی کونسل کے ارکان کا اتفاق رائے ضروری ہے۔ چار اہم رکن ملکوں کی جانب سے اس فیصلے کی مخالفت سے جیش الاسلام کو روسی مطالبے پر دہشت گرد قرار نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :