پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہے،کمشنر ساہیوال
بدھ 11 مئی 2016 20:29
ساہیوال۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء ) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے تمام بڑے شہروں میں یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہے تا کہ دور دراز علاقوں کے ذہین طلباء و طالبات کو بھی معیاری تعلیم دستیاب ہو سکے۔ یونیورسٹی آف ساہیوال کا قیام اس سلسلے کی اہم کڑی ہے جسے جلد آپریشنل کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات بی زیڈ یو ساہیوال کیمپس کے دورے کے دوران کہی جسے یونیورسٹی آف ساہیوال کے طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس‘کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر معید احمد اوراسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات سید غلام اصغر شاہ بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں مزید شعبہ جات کے قیام اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک ارب38 کروڑ 76 لاکھ روپے کا نیا منصوبہ منظورکیا جا رہا ہے جس سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئے شعبہ جات بھی قائم کیے جائیں گے تا کہ فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء و طالبات کو فوری جاب بھی دستیاب ہو سکیں ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 57 ایکڑ پر مشتمل بی زیڈ یو کیمپس میں 8 شعبہ جات کام کر رہے ہیں جہاں 2039 طلباء و طالبات بی ایس ،ایم ایس سی اور ایم اے کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔کیمپس میں فکیلٹی کی شدید قلت ہے جسے وزٹنگ فکیلٹی سے پورا کیا جا رہا ہے جس پر کمشنر بابر حیات تارڑ نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی کے قیام کے بعد فکیلٹی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.