ایران ، افغانستان کے راستے پاکستان میں سمگلنگ کا حجم کھربوں روپے تک جا پہنچا،راوٴ خورشید علی
سمگلنگ میں16 ارب کی چائے ، 18 ارب کے سگریٹ،22ارب کی پٹرولیم مصنوعات بشمول ایل پی جی ، 25 ارب روپے کے آٹو پارٹس اور گاڑیاں، 200 ارب کی دیگر اشیاء جن میں کاسمیٹکس، کپڑے، فٹ وےئرز ، ادویات ، مصالحہ جات ، الیکٹرونکس شا مل
بدھ 11 مئی 2016 21:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راوٴ خورشید علی نے کہا ہے کہ ایران ، افغانستان کے راستے پاکستان میں سالانہ مختلف اشیاء کی سمگلنگ کا حجم کھربوں روپے تک جا پہنچا،ملکی خزانے کو سمگلنگ کی مدد سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچنے لگا۔شہر بھر کی مارکیٹیں سمگلنگ کی اشیاء سے بھری پڑی ہیں جبکہ جائز طریقے سے کام کرنے اور ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کو مندے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہی۔ راوٴ خورشید علی نے کہا کہ اگر پاک ، ایران ،افغانستان بارڈر پر کسٹم انٹیلی جنس اور دیگر سکیورٹیز ایجنسیز کی چیکنگ کا طریقہ کار اور ہائی ویز پر بھی سکیورٹی سخت کر دی جائے تو سمگلنگ پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے ،تاہم اس کے ساتھ ساتھ بارڈرز پرموجودہ چیک پوسٹوں پر ایماندار افسران کو تعینات کیا جانا چاہیے کہ بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کئے کوئی بھی کنٹینر پاکستان میں داخل نہ ہو سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.