کو آپریٹو سو سائٹیز شہریوں کے رہائشی مسائل کے حل میں معاون ہیں،گورنر سندھ
سوسائٹیز کی کارکردگی کوعوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانے کی کو ششیں جارہی ہیں ، گورنر سندھ کی ہدایت کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا، عبد الجبار
بدھ 11 مئی 2016 21:21
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے کو آپریشن عبد الجبار خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقا ت کی ۔ ملاقا ت میں مشیر برائے کو آپریشن نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے اور کو آپریٹیو سو سائیٹز کی کار کردگی کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر سندھ نے مشیر برائے کو آپریشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کو آپریٹیو سو سائیٹز کا مقصد شہریوں کے رہائشی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ بہتربنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ،کو آپریٹیو سو سائیٹز کے ذریعہ شہریوں کے رہائشی مسائل احسن طریقہ سے حل کئے جا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کو آپریٹیو سو سائیٹزکی موئثر نگرانی ان کے بہتر طریقہ سے کام کرنے کے لئے ضروری ہیں ،ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوسائٹیز کے جانچ پڑتال کا موئثر نظام وضع کرے اس ضمن میں عوام کے مسائل کے تیزی سے حل کرنے کے لئے موئثر قانون بھی بنائیں جائیں ۔مشیر برائے کو آپریشن عبد الجبار خان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وہ سو سائیٹز کی کارکردگی کو عوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف عمل ہیں اس ضمن میں گورنر سندھ کی ہدایت کے تحت موئثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.