بلوچستان میں بھائی سے بھائی کو لڑانے کی ہر سازش ناکام بنادی گئی ،میجر جنر شیر افگن
عوام کا سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور اعتماد ہی ہماری کامیابی کاضامن ہے، آئی جی ایف سی
بدھ 11 مئی 2016 21:30
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ صوبے میں بھائی سے بھائی کو لڑانے کی ہر سازش ناکام بنادی گئی ہے بلوچستا ن ہم سب کا گھر ہے سب مل کر اس کی تعمیر کریں گے، عوام کا سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور اعتماد ہی ہماری کامیابی کاضامن ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئرطاہر محمود نے وفد کو بلوچستان کے حالات اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان اپنی بنیادی ذمہ داریوں یعنی افغانستان اور ایران کے ساتھ پاکستان کے سرحد کی نگرانی کے علاوہ اسلحہ ،منشیات اورانسانوں کی غیرقانونی نقل وحمل کو روکنے اور امن وامان کے قیام میں صوبائی حکومت کی مدد ،قومی اثاثوں،ترقیاتی منصوبوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو بطریق احسن پورا کر رہی ہے تعلیم ، صحت اور عوام کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں بھی ایف سی بلوچستان قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے، عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنا ایف سی کی اولین ترجیح ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.