علی حیدر گیلانی کی بازیابی اہم پیش رفت ہے۔ افغانستان پر چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس جلد ہوگا، طور خم بارڈر پر معاملات ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 16:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) :ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی اہم پیش رفت ہے، علی حیدر گیلانی کو امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن میںبازیاب کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکام نے ہمارے سفیر کی موجودگی میں علی حیدر گیلانی کو حوالے کیا۔
(جاری ہے)
میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان پر چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس رواں ماہ ہو گا، اس معاملے پر چاروں ممالک اپنے طور پر کام کر رہے ہیں، افغان طالبان سے ساتھ مذاکرات کوئی آسان معاملہ نہیں، انہوں نے کہا کہ بارڈر کراسنگ کا مسئلہ پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے۔
طور خم سرحد پر معاملات مزید ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاک افغان ملٹری حکام اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ نفیس زکریا نے مزید بتایا کہ مطیع الرحمان کی پھانسی پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جس پر بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو مطیع الرحمان کی پھانسی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.