پاکستان کے مسائل کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ ‘ انسانی ترقی میں سرمایہ کاری اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ہے‘تحریک انصاف کو بھرپور عوامی تائید حاصل ہے‘خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے‘تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاری ہے اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے
عشائیے میں برطانیہ‘ امریکہ‘ فرانس‘ جاپان‘ اٹلی‘ جرمنی‘ یونان‘ رومانیہ کے سفیروں سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کی شرکت
جمعرات 12 مئی 2016 19:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ ‘ انسانی ترقی میں سرمایہ کاری اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ہے‘تحریک انصاف ان مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں بھرپور عوامی تائید حاصل ہے‘خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے‘تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاری ہے اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
وہ یہاں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے یورپی سفیروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
عشائیہ میں عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، پارٹی رہنماؤں جہانگیر خان ترین، نعیم الحق اور عبدالعلیم خان کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ عشائیے میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، جاپان، اٹلی، جرمنی، یونان، رومانیہ کے سفیروں سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ ‘ انسانی ترقی میں سرمایہ کاری اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں بھرپور عوامی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں‘ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے‘تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاری ہے اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی سفیروں کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت بھی دی۔ تقریب کے اختتام پر سینئر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مقتدر مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.