دہشت گردی و انتہا پسندی کو فروغ دینے والی خارجہ پالیسی کو خیر باد کہنے کا وقت آ چکا ہے، زاہد خان
جمعہ 13 مئی 2016 18:34
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ اے این پی چار دہائیوں سے غیر جانبدارانہ آزاد خارجہ پالیسی کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے کیونکہ بین الاقوامی ایجنڈے کے آلہ کارو آمروں نے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان اور افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گردوں کو مرکز بنایا ہوا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے سینیٹ میں دیئے گئے بیان جس میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں سرد مہری کی وجہ حقانی نیٹ ورک قرار دی گئی ہے اس سے عوامی نیشنل پارٹی کا موٴقف سچ ثابت ہو گیا ہے، زاہد خان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی معیشت اور معاشرت کو تباہ کرنے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کو فروغ دینے والی خارجہ پالیسی کو خیر باد کہہ کر ایسی آزاد و غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے جس میں پاکستان کا مفاد اولیں ترجیح ہو اور خطے کے ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر مستحکم تعلقات بنائے جائیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.