ہلال احمر دُکھی انسا نیت کی خدمت کیلئے کو شاں ہے صو با ئی حکومت اور محکمہ صحت اگر فنڈز دیں تو شانگلہ کے ویران ہسپتالوں کی حالت بہتر کر سکتے ہیں،چےئر مین پی آر سی ایس خیبر پختونخوا لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان کا تقریب سے خطاب
جمعہ 13 مئی 2016 18:54
شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) چےئر مین پی آر سی ایس خیبر پختونخوا اور احتساب کمیشن کے سا بق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے کہا ہے کہ ہلال احمر دُکھی انسا نیت کی خدمت کیلئے کو شاں ہے صو با ئی حکومت اور محکمہ صحت اگر فنڈز دیں تو شانگلہ کے ویران ہسپتالوں کی حالت بہتر کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ شانگلہ کے مو قع پر الپوری میں ہلال احمر پاکستان کی ضلعی برا نچ کی تعمیر کے افتتاح کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، چےئر مین ریڈ کراس کی ہیڈ آف آفس ہنی لورا، ڈپٹی سیکرٹری رفیع اللہ بنگش ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلد ار محمد، ٹی ایم او الپوری محمد افضل خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات عبد الکبیر خان سمیت معززین علا قہ بھی موجود تھے، ضلع برانچ کیلئے زمین ضلعی حکو مت نے دی ہے اور عمارت کی تعمیر پر گیارہ ملین سے زائد کی لا گت آئے گی اور یہ عمارت ایک سال میں مکمل ہو گی ، قبل ازیں حامد خان نے کھدا ئی کر کے عمارت کی تعمیر کا افتتاح کیا، تقریب سے ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ٹی ایم او شانگلہ محمد افضل خان نے بھی خطا ب کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے کہا کہ پی آر سی ایس کی خد مات سے انکار نہیں زلزلہ اور سیلاب میں پی آر سی ایس کے سٹاف نے بہتر طریقے سے خد مات سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کیلئے فنڈز چےئر مین ریڈ کراس نے دئیے ہیں جس کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم صحت کے سیکٹر میں کام کر نا چاہتے ہیں اور ہم نے پرو پو زل بھی صو بائی حکومت کو جمع کرا دیا ہے لیکن اگر وہ فنڈز دیں تو ہم شانگلہ کے ویران ہسپتالوں کے حالت بہتر بنا سکتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.