نقشے میں پاکستان کے اہم ترین حصے بھارت کاحصہ ۔۔ وزیر اعظم کی مجرمانہ خاموشی
وزارت خارجہ کی نااہلی کے باعث تاجکستان میں کاساپراجیکٹ کی تقریب میں تقسیم کیئے جانے تعارفی کتابچوں میں گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا وزیراعظم اور دیگر اعلی حکام کی مجرمانہ خاموشی‘وزارت خارجہ نے بدترین نااہلی کا مظاہرہ کیا:ماہرین امورخارجہ
میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:32
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) وزارت خارجہ کی نااہلی کے باعث تاجکستان میں کاساپراجیکٹ کی تقریب میں تقسیم کیئے جانے تعارفی کتابچوں میں گلگت بلستان اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا مگر وزیراعظم نوازشریف اور وزارت خارجہ کے ”بزرگ“اعلی عہدیدران نے تاجکستان حکومت سے احتجاج کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کی جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کاسا پراجیکٹ 1000کی تقریب میںخطے کے نقشے میںکشمیراور گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ دکھانے کو غلطی قراردیتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ درست نقشوں پر مشتمل بروشر تقریب میں ہر شرکاءکی میز پرفراہم کردیئے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی کا کہناتھا کہ درست نقشوں پر مشتمل بروشر تقریب کے ہر شرکاءکی میز پر فراہم کردیئے گئے ،کاسا پروجیکٹ کے بروشر میں درست نقشہ مل گیا تھا ،منتظمین نے بتایا کہ اسے خطے کی باﺅنڈری نہ سمجھاجائے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ کاسا پراجیکٹ 1000کی تقریب کی جگہ پر خطے کے نقشے میں غلطی تھی ،تقریب میں موجود وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اس غلطی کی فوری نشاندہی کی ۔
واضح رہے کہ کاسا 1000منصوبے کی تقریب میں پاکستان کا غلط نقشہ دکھایا گیا ،نقشے میں کشمیر ااور گلگت بلتستان کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا تھا۔امورخارجہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وزارت خارجہ کی بدترین نااہلی ہے کیونکہ ملکوں کے درمیان اس طرح کی اعلی سطحی تقریبات کی باقاعدہ ریہرسل ہوتی ہے اور میزبان ملک کے ساتھ مہمان ملک کا سفیراور وزارت خارجہ کے اعلی حکام مکمل طور پر اس کا حصہ ہوتے ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف کو چاہیے کہ وہ وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کریں اور تاجکستان میں موجودپاکستانی سفیر کو فوری طور پر اس کے عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ یہ انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.