اے این ایف کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ‘ پاس آوٹ ہونے والے 401کیڈٹس میں 39 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں
میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 11:32
کامرہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) انسداد منشیات فورس(اے این ایف) کے401 جوانوں نے تربیت مکمل کر کے عملی زندگی میں قدم رکھ لیا ، ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے متعدد گروہ پکڑے ہیں ، دہشتگردوں کی طرح منشیات فروشوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔کامرہ میں انسداد منشیات فورس کے401 کیڈٹس نے تربیت مکمل کر لی ، پاس آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹس میں 39 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، کیڈٹس کو پاک فوج اور اے این ایف کے انسٹرکٹرز نے جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی ہے۔
تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر اے این ایف کی کوششوں کو سراہا گیا ہے جو قابل فخر ہے، منشیات کی روک تھام کے 31 اداروں میں اے این ایف کا کردار سب سے زیادہ فعال ہے، منشیات کے سدباب کے لئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے متعدد گروہ پکڑے ہیں، اے این ایف نے گزشتہ سال 360 ٹن منشیات قبضہ میں لیں ، دہشتگردوں کی طرح منشیات فروشوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے ، قوم 69 برسوں سے منشیات کی صورت میں ایک امتحان سے گزر رہی ہے ، منشیات کے عفریت کا ملک سے خاتمہ کرنا ہے۔
انہوں نے اے این ایف کورس کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.