لندن کے سابق میئر بورس جانسن کا یورپی یونین کا ہٹلر سے موازنہ

اتوار 15 مئی 2016 15:15

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) لندن کے سابق میئر بورس جانسن نے یورپی یونین کی توسیع کا موازنہ اڈولف ہٹلر کی یورپ کو فتح کرنے کی کوششوں سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بورس جانسن کا کہنا ہے کہ نیپولیئن اور ہٹلر دونوں ہی یورپ کو ایک اقتدار کے تحت متحد کرنے میں ناکام رہے اور یورپی یونین اب وہی کچھ دوسرے طریقوں سے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپولیئن، ہٹلر اور کئی افراد نے اس کی کوشش کی تاہم اس کا اختتام دردناک انداز میں ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر جس چیز کی کمی ہے وہ ازلی مسلہ ہے۔ وہ یہ کہ یورپ کے خیال کے ساتھ وفاداریاں نہیں ہیں۔کوئی بھی ایک ایسی اتھارٹی نہیں ہے جس کی کوئی بھی عزت کرے یا اسے سمجھے یہی چیز اس بڑی جمہوریت کو بے اثر بناتی ہے۔

متعلقہ عنوان :