احتجاج کرنے والے پی آئی سی کے ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف اندراج مقد مہ کے لیے درخواست پر نوٹس جاری
پیر 16 مئی 2016 15:33
لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی انتظامیہ کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث ہسپتال کے پرنسپل، ایم ایس، پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے دائر درخواست پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
پیر کو جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ڈاکٹر ثمرہ مجید اور ڈاکٹر جویریہ جاوید کے وکیل نوشاب اے خان نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی سی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کیخلاف ڈاکٹرز ہسپتال کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں اور ایم ایس کی جانب سے بھجوائے گئے کرائے کے آدمیوں نے ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا، خواتین ڈاکٹرز کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا اور ان کی بے حرمتی کی جبکہ کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.