پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کاکسانوں کو باردانہ کی عدم فراہمی سے درپیش مشکلات اور مسائل کا مطالبہ
محمد علی پیر 16 مئی 2016 16:13
کندیاں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مئی۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ فوک سنگر و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی چئیرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال ، چئیر مین امیر عبداللہ خان چھدر و خیل چئیرمین ماجد خان اور دیگر کے ہمراہ ڈی سی او میانوالی سے ملاقات اس موقع پر انہوں نے ضلع میانوالی میں کسانوں کو باردانہ کی عدم فراہمی سے درپیش مشکلات کے حل سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی اور ڈی سی او کو عوامی مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے انکے حل کا مطالبہ کیا۔
ڈی سی او سے ملاقات کے بعد عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے صدر انجمن تاجراں حافظ والاحافظ جاوید اعوان اور گرڈ مارکیٹ پپلاں کے تاجروں کی مشاورتی کمیٹی کے کنوینیر حاجی محمد صادق اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر سے معلوم ہوا ہے کہ پپلاں ہرنولی روڈ پر اڈا حافظ والہ اور پپلاں کی گرڈ مارکیٹ میں سڑک کی تعمیر کا کام ایک ماہ سے بند پڑا ہے جسکی وجہ سے تحصیل پپلاں کی تاجر برادری اور شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی سی او میانوالی سے گذارش کی ہے کہ فوری طور پر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پپلاں میں دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کے لیئے بھی میں نے چیئرمین عمران خان سے تفصیلی بات کی ہے تاکہ اس جگہ پر عوامی کے دیرینہ مطالبے کے مطابق پل تعمیر کروایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں فوڈ سینٹرز پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا مسئلہ ہو یا ٹو ٹی پھو ٹی سڑکو ں کی مرمت کا کام ہو میں ہر عوامی مسئلہ کوانتظامیہ سے حل کروانے کی پوری کوشش کرونگا اور میں ڈی سی او میانوالی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.