موجودہ حکومت نوجوانون کی ترقی وفلاح کیلئے انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،رانا ثناء اللہ

پیر 16 مئی 2016 23:01

فیصل آباد ر۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانون کی ترقی وفلاح کے لئے انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ یوتھ ونگ کے نوجوان حکومت کے دست بازو ہیں لہذا وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوامی خدمت اور مسلم لیگ ( ن ) کے پیغام کو عام کرنے کے لئے پھیل جائیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پی پی 70 کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پی پی 70 کے نومنتخب چیئرمین ‘ وائس چیئرمین ‘ کونسلرز کے علاوہ یوتھ ونگ کے نومنتخب عہدیداروں صدر خالد نور انصاری ‘ جنر ل سیکرٹری جعفر علی سندھو ‘ میاں حیدر علی ‘ حاجی سعید ‘ غلام حسین ‘ میاں عتیق ‘ چوہدری محمد رزاق ‘ محمد آصف ‘ ذوالفقار علی ‘ شیخ قیصر ‘ حاجی خالد رانا‘ شاہد بٹ ‘ حافظ رحمان ‘ میاں شبیر ‘ ملک غلام مصطفے ‘ ملک ریاض ‘ طلحہ گجر ‘ رفیق ندیم ‘ محمد شاہد ‘ شوکت علی قریشی ‘ رانا شبیر احمد خان‘ حاجی محمد اسلم ‘ محمد انور جوکی ‘ محمد سلیم ‘ محمد عدنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے نوجوانوں پر بہت زیادہ توقعات اور امیدیں وابستہ کر رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں نمائندگی دی جارہی ہے۔نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ فعال اور متحد بنانا پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا مشن ہے اس کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے چھٹکارا پانے کے لئے متعدد میگاپراجیکٹس کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور خصوصاً اقتصادی شعبے کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے اور تمام جمہوری اور آئینی ادارے پہلے سے کہیں بہتر اور فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ملک اس وقت مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور اس وقت قومی اتحاد اور ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

ہمیں اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کرقومی مفادات کو اولین ترجیح دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کی بدولت چائنہ کی طرف سے مختلف شعبوں میں وسیع سرمایہ کاری کی جارہی ہے،46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالرز توانائی کے منصوبوں پر خرچ کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے یا علاقے کے لئے نہیں بلکہ اس سے پاکستان ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے جس سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں چندمفادپرست اور ملک دشمن عناصر موٹروے کے بارے میں بھی منفی پراپیگنڈہ کرتے رہے ہیں مگر اس کی تعمیر سے پورا پاکستان مستفید ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی مثالی ہے۔دنیا بھر میں اس کی تعریف کی جارہی ہے۔ آئندہ تین برسوں میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھائیں گے‘بہترہے عمران خان پانامہ لیکس پرفضول سیاست کرنے کی بجائے اپنی پارٹی اورکے پی کے حکومت کی کارکرردگی بہتربنائیں۔

ہربات پرضد،یوٹرن لینے اورجلسوں میں مغربی تہذیب کی وجہ سے عمران خان کی سیاست ختم ہورہی ہے۔ تحریک انصاف بھی انتشارکاشکارہے اوروہ خودبھی انتشارپھیلانے کی پالیسی پرعمل پیراہیں۔انہو ں نے کہا کہ پشاور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کا وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ضمنی الیکشن میں عوام نے خدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے۔

منفی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاورکے ضمنی الیکشن کے نتیجہ کے بعد مخالفین کو منفی سیاست ترک کرکے عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیئے۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے ارکان اوردیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی قیادت پر بھرپوراعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان ترقی کے راستے پر تیزی سے گامزن ہے جس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔

انہوں نے عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 70کی ترقی وخوشحالی میں رانا ثناء اللہ خاں کی شاندار خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جو اپنے اعلیٰ کردارکے باعث حلقہ کے عوام کی دلوں کے دھڑکن بن چکے ہیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں نے یوتھ ونگ حلقہ پی پی 70کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن کی کاپیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :