انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والے گانے ’اینجل‘ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی
سمیرا فقیرحسین منگل 17 مئی 2016 16:53
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2016ء) : ”آئی ٹو آئی“ گانے سے شہرت پانے والے پاکستان کے گلوکار طاہر شاہ نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ”اینجل“ ریلیز کیا۔ اینجل کی ریلیز کے بعد ہی طاہر شاہ کو آئی ٹو آئی سے زیادہ مضحکہ خیز تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ اس گانے کی عکسبندی میں ان کا زیب تن کیا ہوا لباس اور گانے کے بول تھے۔
گانے کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے طاہر شاہ اور ان کے گانے پر مضحکہ خیز بیانات اور تنقید سے انٹر نیٹ پر ماحول کو گرمائے رکھا۔ تاہم اب طاہر شاہ کے گانے ”اینجل“ کی عکسبندی اور شوٹنگ کے دوران میک اپ تک کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جسے ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل ہے۔ انٹرنیٹ پر آئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح طاہر شاہ نے اپنے نئے اور دوسرے گانے ”اینجل “ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کی جو کہ طاہر شاہ کی اپنے گانے کو لیکر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.