فیصل آباد،حکومت کی ہدایت پرضلع بھرکے پرانے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

شہربھرسے تمام لرنرپرمٹ یونٹس کوبھی بندکردیاگیا،صرف ٹریفک ہیڈکوارٹرمیں لرنرپرمٹ برانچ آپریشنل رہے گی،چیف ٹریفک آفیسرعارف شہبازخان وزیرکامیٹنگ میں اظہارخیال

منگل 17 مئی 2016 22:15

فیصل آباد،حکومت کی ہدایت پرضلع بھرکے پرانے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء) سنٹرل ڈرائیونگ لائسنسنگ سسٹم کے تحت حکومت کی ہدایات پر فیصل آباد ضلع بھر کے تمام پرانے کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دےئے گئے ۔شہر بھر سے تمام لرنر پرمٹ یونٹس کو بھی بند کر دیاگیا صرف ٹریفک ہیڈکواٹر میں لرنر پرمٹ برانچ آپریشنل رہے گی۔ شہریوں کو مذکورہ ڈرائیونگ لائسنس کو کاپی سے کمپیوٹرائزڈ کروانے کے لیے گذشتہ کئی سالوں سے ڈیڈلائن دی جاتی رہی۔

آن لائن کے مطابق سنٹرل ڈرائیونگ لائسنسنگ سسٹم کی ہدایت کے مطابق کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس کی وصولی بند کر دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری ویب سائیٹ www.DLIMS.Punjab.gov.pkسے کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس کے فارم کو بھی ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تمام فیصلہ پنجاب کی سطح پر اعلیٰ حکام کی جانب سے کیا گیا جس پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر نے اس موقع پر مزید بتایا کہ تمام ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جوکہ ہیڈ آفس کے سسٹم کے مطابق جاری شدہ نمبر اور نمونہ کے مطابق نہیں ہونگے وہ بھی قابل قبول نہیں ہونگے ۔ اس سنٹرل دفترکی جانب سے لیے گے فیصلہ کے مطابق اب شہریوں کو ڈرائیونگ لرنر پرمٹ صرف ٹریفک ہیڈ کواٹر سے ہی جاری ہونگے جوکہ مخصوص نمونہ کیااورجاری شدہ لرنر پرمٹ نمبر کے عین مطابق ہونگے ۔

سی ٹی او نے کہا کہ ان تمام معلومات کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ہونے والی نئی تبدیلیوں سے آگاہ رکھنا ہے۔ حال ہی میں چیف ٹریفک آفیسر کے حکم پر موبائل ڈرائیونگ لرنر پرمٹ برانچ، ڈی گراؤنڈ 15لرنر پرمٹ برانچ ،چمبر آف کامرس لرنر پرمٹ یونٹ کے علاوہ شہر کے دیگر تمام لرنر پرمٹ برانچز کو بند کر دیا گیا۔ اسی طرح صد ر ایریا میں موجو د تمام لرنر پرمٹ یونٹس کو بھی فوری طور پر کلوز کر دیا گیا۔

اس وقت چیف ٹریفک آفیسر آفس میں موجود لرنر پرمٹ برانچ کو ہی آپریشنل رکھا گیا ہے جہاں سے جاری ہونے والے تمام پرمٹ لاہور ہیڈ کواٹر سے جاری شدہ نمبر کے مطابق ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تفصیلات سے شہری آگاہ رہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہیں۔ مزید شہری اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات کو جاننے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی فری ہیلپ لائن 1915پر بھی کال کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :