مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی مطالبات کے حق میں ا حتجاجی ریلی ریلی ،کامیاب مذکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا
منگل 17 مئی 2016 22:39
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء ) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹر کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کے اے سی ٹی اور مجسٹریٹوں کی جانب سے بلا جواز چھاپوں جرمانوں بلاوجہ دکانیں سیل کرنے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین سید تاج آغا ، اﷲ داد ترین ،یاسین مینگل اکرم پاشاہ ، اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ۔
با چاخان چوک سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے ریلی سے خطاب کیا ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات صوبائی حکومت تک پہنچانے کیلئے صوبائی اسمبلی کیلئے روانہ ہوئے تو پولیس نہیں روک لیا ریلی ایک احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوگئی جلسہ سے اﷲ داد ترین یسین مینگل اکرم پاشا ، حبیب اﷲ درانی ، نصیب اﷲ بڑیچ ، عامر شہزاد نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ ہم نے گرانفروشی کو فروغ دینا نہیں چاہتے نہ ہی ہم ملاوٹ یا ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے ساتھ ہیں مگر ہمیں بلا وجہ تنگ کیا جا رہاہے تو ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں مقررین نے کہاکہ مجسٹریٹوں کا ایک گروپ نے شہر میں لوٹ مار مچائی ہے ایک جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے باالخصوص بابر شاپ گوشت اور دودھ دہی والے ان کا نشانہ بنتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے پرائس کنٹرول کمیٹی میں جو متفقہ طورپر نرخ طے ہوتے ہیں اس پر عمل درآمد کرائے جائیں کہ کہاں کا قانون ہے کہ پرائس کنٹرو ل کمیٹی جو نرخ طے ہوتے ہیں یہ راتوں رات کنٹرول کمیٹی کو بھائی پاس کرکے رات کے اندھیرے میں معمولی فرق کے ساتھ دوسرا نرخنامہ تیار کیا جا تاہے اور پھر اس سے جوا ز بنا کر دوکانداروں سے نہ صرف ہزارو ں روپے جرمانے لیے جاتے ہیں بلکہ دوکانداروں کو تپڑ مارے جاتے ہیں ان حالات میں ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ہمیں انتظامیہ کے نار واہ اقدامات سے چھٹکارا نہیں دلایا گیا تو ہم متاثر دوکاندار دوکانیں بند کرکے چابیاں ڈیسی کوئٹہ یا کمشنر کوئٹہ کو دینگے اس دوران اے ایس پی سٹی نے مظاہرین سے مزاکرات کی درخواست کی اور پھراے سی صدر موسیانی مظاہرین کے ساتھ مزاکرات ہوئے اور ایک کمیٹی نے اپنے شکایت سے ہمیں آگاہ کیا اے سی نے ان کی شکایت کو حل طلب قرار دیتے ہوئیے ان کی شکایات متعلقہ بالا حکام تک پہنچانے اور جمعہ کے دن اعلیٰ حکام سے ایک میٹنگ کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاک ان تمام مسائل کو اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.