آئی پی ایل نائن، سریش رائنا نے اپنی ٹیم گجرات لائنز کو جوائن کرلیا

بدھ 18 مئی 2016 11:31

آئی پی ایل نائن، سریش رائنا نے اپنی ٹیم گجرات لائنز کو جوائن کرلیا

نئی دہلی ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) گجرات لائنز کے کپتان اور بھارتی بلے باز سریش رائنا ہالینڈ سے واپس وطن پہنچ گئے، رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز میں دوبارہ ٹیم کے قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

رائنا کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے اور اسی لئے وہ آئی پی ایل چھوڑ کر ہالینڈ گئے تھے تاہم بچی کی پیدائش کے بعد وہ واپس بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں پر رواں آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

گجرات لائنز کی ٹیم اگلے میچ میں آج جمعرات کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مدمقابل ہوگی۔ ان کی غیر موجودگی میں برینڈن میک کولم نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں لائنز کو 144 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :