شدید گرم موسم کی پرواہ کیے بغیر ڈی ایس پیز اورسیکٹر انچارجز سڑکوں پر ڈیوٹی کرتے ہوئے نظر آئیں‘ طیب حفیظ چیمہ
ون وے،ون ویلنگ،رانگ پارکنگ،تجاوزات اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کریں ‘ سی ٹی او لاہور
بدھ 18 مئی 2016 16:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون وے ،تجاوزات ، رانگ پارکنگ کے خاتمے کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور قوانین کی بالا دستی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے وارڈنز کی کارکردگی، شہریوں کی مدد اور ان میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے موثر اقدامات بارے ڈی ایس پیزاورسیکٹر انچارجز سے خصوصی میٹنگ کی اور احکامات جاری کےئے ۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرم موسم کی پرواہ کےئے بغیرڈی ایس پیز، سیکٹر انچارجز اپنی شفٹ کے دوران سڑکوں پر ڈیوٹی کرتے ہوئے نظر آئیں ۔سی ٹی او نے کہا کہ تمام انچارجز بریفنگ ،ڈی بریفنگ کی پابندی کریں اور پوائنٹ ڈیوٹی پر تعینات وارڈنز کو دن میں تین مرتبہ بریفنگ دیکر اسکی رپورٹ ارسال کریں گے۔(جاری ہے)
شہر میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کو وقت کی پابندی کروائیں اور رات کے اوقات میں انکی بیک لائٹس ضرور چیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ ون وے ،ون ویلنگ ،رانگ پارکنگ ،تجاوزات اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کریں،اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایت پرسیکٹر انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی او نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے علاقوں کی تاجر برادری سے رابطے رکھیں اور علاقے میں تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے ان کو ہمراہ لیتے ہوئے کارروائی کریں ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون وے ،یو ٹرن پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہ ہونے دیں اور لائن لین کی پابندی کروائیں۔سیکٹر انچارجز اور پٹرولنگ افسران پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرتے نظر آئیں۔مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.