سپیکر کی موجودگی میں طے شدہ امور پر عمل کیا جائے گا
قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق
بدھ 18 مئی 2016 16:33
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سپیکر کی موجودگی میں طے شدہ امور پر عمل کیا جائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ حکومتی ارکان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے عمران خان کی تقریر اطمینان سے سنی ہے۔ یہی طے ہوا تھا کہ قائد حزب اختلاف اور عمران خان کے بعد دیگر پارلیمانی لیڈروں کو موقع دیا جائے گا۔
سپیکر نے کہا کہ یہ طے نہیں ہوا تھا میں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے حکومت کو موقع دینا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کے بعد حکومت کو بات کرنے کا موقع دیا جائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہم طے کردہ امور پر عمل نہیں کریں گے تو ماحول خراب ہوگا۔(جاری ہے)
اپوزیشن کے دو رہنماؤں کے مقابلے میں ایک حکومتی تقریر ہونے دیں ہم نے پہلے ہی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔
آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ آئینی ترمیم میں کم از کم دو گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔ اڑھائی بجے آپ نے اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس بھی بلا رکھا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر آج آئینی ترمیم نہ کی گئی تو پھر سینٹ میں پیش نہیں ہو سکے گی۔ جمعہ کو سینٹ کا اجلاس بھی ملتوی ہو جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.