خطے میں امن کے لئے افغانستان اور پاکستان کے مابین باہمی اعتماد کے فضا کی بحالی ناگزیر ہے،سکندرشیرپاؤ
اعتماد سازی کا عمل آگے بڑھے گا تو طور خم بارڈر کی حالیہ بندش جیسے واقعات کا اعادہ نہیں ہو گا ،سینئروزیرخیبرپختونخوا
بدھ 18 مئی 2016 19:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی صدرسکندر حیات شیر پاؤ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان اور پاکستان کے مابین باہمی اعتماد کے فضا کی بحالی اور امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔اعتماد سازی کا عمل آگے بڑھے گا تو طور خم بارڈر کی حالیہ بندش جیسے واقعات کا اعادہ نہیں ہو گا ۔
انہوں نے اپنی جماعت کے موقف کو دہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں مردم شماری جلد از جلد کرائی جائے۔ وہ تخت بھائی پریس کلب میں نیبر ہوڈ کونسل دامن کوہ ون کے ناظم اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شیر زمین خان کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر پارٹی کے رہنما ظہور خان ،سعداﷲ خان مہمند،عبدالخالق تاوانی،شاہد انور اور دیگر بھی موجود تھے۔
سکندر حیات شیر پاؤ نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا محورپختون قوم کی ترقی اورخوشحالی ہے اور اس مقصد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے صوبائی سطح پر بلائی گئی اے پی سی میں وفاق سے فوری طور پر مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ مردم شماری میں تاخیر سے چھوٹے صوبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدات میں صوبے کا جائز حق دے ۔سکندر شیر پاؤ نے تحت بھائی فلائی اوور کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ہماری این ایچ اے حکام سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے یقین دہائی کرائی ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ فوکس سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور طالب علموں کے وظائف کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائیگا۔پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر اس کے لئے ٹی او آرزبنا کر تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھائے تاہم تحقیقات سے پہلے کسی کومورد الزام ٹھہرانا قریں انصاف نہیں ۔سکندر حیات شیرپاؤ نے پارٹی میں شمولیت پر ناظم شیر زمین خان اور انکے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انکی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی ۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.