ہوائی حادثات کی روک تھام کیلئے پرندوں کا انسداد انتہائی ناگزیر ہے،ائیر کموڈور وسیم احمد خا
بدھ 18 مئی 2016 19:58
شورکوٹ چھاوٴنی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) رفیقی بیس میں فلائٹ سیفٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت ائیر کموڈور بیس کمانڈر رفیقی وسیم احمد خان نے کی ۔اجلاس میں ضلع جھنگ ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ،ضلع خانیوال کے اعلیٰ سرکاری افسران سمیت یونین کونسلز ممبران،کنٹونمنٹ بورڈ ممبران او رصحافیوں نے شرکت کی ۔
(جاری ہے)
فلائٹ سیفٹی آفیسر سکوارڈن لیڈر فیصل حسن نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی اس موقع پر ائیر کموڈور پی اے ایف بیس رفیقی وسیم احمد خان نے اپیل کی کہ قیمتی ہوا باز جانوں اور قیمتی اثاثہ جہازوں کی حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں عوامی آگاہی مہم کے ذریعے گھریلو کوڑا کرکٹ ،کچرا اور ذبح شدہ یا مردہ جانوروں کو زیر زمین دفن کیا جائے تاکہ ان پر منڈلانے والے پرندیفضائی حادثات کا موجب نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ہوائی حادثات سے محفوظ رہا جا سکے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عامر شہزاد کنگ اور دیگر شرکاء نے بھی رائے پیش کی۔اجلاس میں امام مساجد،تعلیمی اداروں اور لوکل انتطامیہ کے ذریعے عوامی آگاہی مہم پر زور دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.