سندھ پولیس بھی سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی
سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو جے آئی ٹی میں الزامات سے بچانے کی کوششیں جاری
جمعرات 19 مئی 2016 17:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) سندھ پولیس بھی سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی۔ سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو جے آئی ٹی میں الزامات سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کا ایک اور چہیتا افسر جے آئی ٹی میں شامل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو بچانے کے لیے سندھ حکومت اور پولیس شانہ بشانہ ہے۔
نثار مورائی کی جے آئی ٹی کے سربراہ پیپلز پارٹی کی بیرون ملک مقیم اہم شخصیت کے انتہائی قریبی دوست راو انوار پر قانون نافذ کرنے والے بعض اداروں کے تحفظات کو ایک بار پھر خاطر میں نہیں لایا گیا اور پیپلزپارٹی کے ایک اور چہیتے سمجھے جانے والے افسر ایس ایس پی جنید شیخ کو نثار مورائی کی جے آئی ٹی میں شامل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید شیخ عزیر بلوچ کی کمزور جے آئی ٹی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور اب نثار مورائی کی جے آئی ٹی میں راو انوار کے ساتھ ان کی شمولیت اس جے آئی ٹی پر کچھ اچھے اثرات مرتب نہیں کرے گی۔
دوسری جانب اسپیشل برانچ نے ایس پی منیر شیخ کو جے آئی ٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا تاہم انکا تبادلہ دادو کر دیا گیا ہے جس کے بعد اسپیشل برانچ اس اہم اور حساس جے آئی ٹی میں نئے افسر کے نام پر غور کر رہی ہے۔۔مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.